• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
حامد میر (17مئی2021) اب غلط فہمی دور کر لیں

جناب مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کو صحیح معنوں میں حل کرنے کیلئے پوری امت مسلمہ کو یکجا ہونے کی ضرورت ہے مگر انتہائی افسوس اور دکھ کی بات ہے ان دونوں مسائل پہ مسلم امہ اور طاقتور ممالک کی ریاستی پالیسیاں انتہائی کمزور ہیں۔ (صابر، کوہاٹ)

حسن نثار (18مئی2021) ’’جوش و جذبہ‘‘ کے بعد غم و غصہ، عقیدت و احترام

محترم حسن نثار آپ کا تجزیہ بجا ہے اور یہی ہماری 73 سالہ تاریخ کا نچوڑ ہے۔ ہم بے سمت بغیر سر کے دھڑ لئے گھوم رہے ہیں۔ آج مسلمان جو ہر جگہ خوار ہو رہے ہیں اس کی سب سے بڑی وجہ یہی ہے کہ مسلمانوں نے رسول اکرم ﷺ کی تعلیمات پہ ان کی روح کے مطابق عمل نہیں کیا۔ دعا ہے یہ ملت اپنے اصلی آقا کی پیروی کرے اور دنیاوی آقا سے چھٹکارہ حاصل کرے۔ (منظور علی راجپار)

انصار عباسی (20مئی2021) کب جاگے گا مسلمان؟

جناب انصار عباسی صاحب آپ درست کہہ رہے ہیں جہاں دیکھو فراڈ، جھوٹ، دھوکہ، فریب حد کو چھو رہا ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تبارک تعالیٰ مسلمانوں کی حالت پر اپنا کوئی خاص کرم کرے ورنہ تو ہمارے حالات ٹھیک ہونے کےامکان بہت ہی کم نظر آتے ہیں۔ (محمد اعجاز)

یاسر پیرزادہ (19مئی2021) ایک قابل اعتراض اشتہار

یاسر پیر زادہ صاحب آپ کا کالم معنی خیز ہے اور معاشرتی نظام پر گہری نظر رکھنے کے ساتھ اس کی اصلاح کی کوشش بھی کی گئی ہے۔ (رضوان کاشف، سرکودھا)

ارشاد بھٹی (20مئی2021) شالا نظر نہ لگے!

ارشاد صاحب مجھے لگتا ہے کہ معاملہ کرپشن کا نہیں‘ کوئی اور ہے کیونکہ میری سمجھ میں یہ نہیں آتا کہ عمران خان کو 2014میں ترین کی کرپشن کیوں نظر نہ آئی جب وہ دھرنے والوں پر روزانہ کی بنیاد پر کروڑوں روپے خرچ کر رہا تھا؟ (ذکاءاللہ خان)

بلال الرشید (16مئی2021) سازشی تھیوریز کا عہد

بلال صاحب آپ نے بہت بہتر طریقے سے سازشی تھیوریز کی طرف توجہ دلائی اور غلط معلومات سےبچنےکا حل بھی بتایا۔ جو مہارت رکھتا ہو وہ اپنے پیشہ کے بارے میں ہی بولتا اچھا لگتا ہے ورنہ یہی سب ہوتا ہے جو آپ نے بیان کیا ہے کہ ارتقا ایک جھوٹ ہے اور کورونا ایک سازش‘ باقی قدرت کچھ بھی نہیں۔ (تانیہ شہزاد، سیالکوٹ)

رضا علی عابدی (16مئی2021) یہ تو کوئی عید نہ ہوئی

آپ نے بالکل بجا کہا، اب عیدوں میں وہ مزہ نہیں جو کبھی ہوا کرتا تھا اب عید تو ہوتی ہے لیکن لوگ خوش نہیں ہوتے دلوں میں نفرتیں چہروں پر اداسیاں ہمیں کوئی جشن منانے ہی نہیں دیتیں اور اللہ فلسطینیوں پہ اپنا رحم کرے اور جلد انہیں اس آزمائش سے نکالے۔ (سدرۃالمنتہیٰ۔ کوئٹہ)

ایس اے زاہد (21مئی2021) کیا تبدیلی آنیوالی ہے؟

جناب امید دلانا مفید عمل ہے لیکن ہر بار امید کا دامن خالی رہے تو اس ذہنی حالت کو مایوسی کہنا درست نہیں۔ پاکستان میں جمہوریت اور ہر انسان کی معاشی خوشحالی کا نہ کوئی منصوبہ ہے نہ کوئی تحریک۔ آنیوالی تبدیلی اب کیا تحفہ لائے گی۔ (اے ایس رند)

تازہ ترین