لاہور(آئی این پی)سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار اور مسلم لیگ صدر (ن)کے صدر شہباز شریف ایک پیج پر،چوہدری نثار حلف اٹھانے سے قبل میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات کرینگے۔پہلے دونوں رہنما مستقبل کی سیاسی حکمت عملی اور ممکنہ حکومت مخالف تحریک پر بھی بات کریں گے۔ 2018 کے انتخابات میں چوہدری نثار نے آزاد حیثیت سے ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ چوہدری نثار رواں پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپنی رکنیت کا حلف اٹھائیں گئے۔چند روز قبل سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا، جس میں چودھری نثار نے شہباز شریف کو رہائی پر مبارکباد دی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ لیگی ذرائع کے مطابق چوہدری نثار لاہور میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات متوقع ہے، چوہدری نثار اور شہباز شریف مسلسل رابطے میں رہے ہیں۔ لیگی ذرائع کے مطابق شہباز شریف اور چوہدری نثار سے ملاقات کے موقع پر پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف پنجاب حمزہ شہباز بھی موجود ہوں گے۔