• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این سی او سی اجلاس، کورونا ضوابط پر عملدرآمد کا جائزہ

نیشنل کوآرڈی نیٹر لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس ہوا۔

این سی او سی اعلامیے کے مطابق اجلاس میں 24 مئی کو کھلنے والے سیاحت کے شعبے کے کورونا ضوابط (ایس او پیز) کا جائزہ لیا گیا۔

اعلامیےکے مطابق عوام کو تنبیہ کی گئی ہے کہ ’محفوظ سیاحت‘ پالیسی پر عمل درآمد کریں، سیاحت کے شعبے میں ایس اوپیز پر عملدرآمد کے لیے جامع حکمت عملی تیار کی جاچکی، عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

این سی او سی اعلامیے کے مطابق اجلاس میں غیرملکیوں کے لیے پاکستان کی سفری پالیسی اور کیٹیگری سی ممالک کی لسٹ کا جائزہ لیا گیا، جس میں کچھ اور ممالک کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کے لیے ایس اوپیز پر عملدرآمد جاری ہے۔

این سی او سی کے مطابق یو اے ای اور بحرین کے مسافروں میں کورونا مثبت کیسز رپورٹ ہوئے تاہم ان ممالک کی مصدقہ لیب کی پی سی آر رپورٹ قابل قبول ہوگی۔

تازہ ترین