• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی رنگ روڈ متاثرین کا میگا اسکینڈل تحقیقات میں فریق بننے کا مطالبہ

راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی رنگ روڈ متاثرین نے رنگ روڈ میگا اسکینڈل تحقیقات میں فریق بننے کا مطالبہ کردیا ۔متاثرین رنگ روڈ ایکشن کمیٹی نے اتوار کو راولپنڈی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے شکرگزار ہیں کہ انھوں نے اس معاملے کا نوٹس لیا۔ہمارا مطالبہ ہے کہ سابق کمشنر راولپنڈی محمد محمود اور سابق لینڈ کلکٹر وسیم تابش کیخلاف مقدمات درج کیے جائیں اور حقائق منظر عام پر لائے جائیں ۔متاثرین رنگ روڈ ایکشن کمیٹی کے ذمہ داران سید فیاض گیلانی ، ملک ندیم ،محمد مسکین ،عبدالغفار اور دیگر نے اس موقع پر مطالبہ کیاکہ رنگ روڈ متاثرین کو بطور فریق اس اہم معاملہ میں اعتماد میں لیکر شامل کیا جائے۔ایکشن کمیٹی کے اراکین نے کہاکہ ہماری خواہش ہے کہ رنگ روڈ بنے کیونکہ یہ پراجیکٹ جڑواں شہروں کے عوام کے مفاد میں ہے ۔

تازہ ترین