• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری دبئی سے کراچی پہنچ گئے، ایئر پورٹ پر ان کا کورونا وائرس ریپڈ ٹیسٹ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بلاول کا کراچی ایئرپورٹ پر کورونا وائرس ریپڈ ٹیسٹ کیا گیا ہے جس کی رپورٹ منفی آنے پر انہیں جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا کی تیسری لہر کے دوران ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کل سے رات 8 بجے کے بعد لوگوں کو غیرضروری گھومنے کی اجازت نہیں ہوگی، آئی جی سندھ کو گاڑیوں میں گھومنے والوں کو روکنے کی ہدایت کردی گئی۔

انہوں نے کہا کہ عوام تعاون کریں ، ہم نے دو ہفتے پابندیوں پر مکمل عمل کیا تو آگے آسانی ہوگی، آئندہ 2 ہفتوں میں کورونا کیسز کم ہوجائیں گے، کیسز کم ہونے پر شہر کو کھولنے کی طرف جاسکتے ہیں۔

تازہ ترین