• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان چینی برآمد کے معاملہ کی نیب انکوائری شروع

نیب خیبر پختونخوا نے افغانستان چینی برآمد کرنے کے معاملہ کی انکوائری شروع کردی، محکمہ کسٹمز سے 27 مئی کو متعلقہ ریکارڈ طلب کرلیا گیا۔

نیب خیبر پختونخوا نے افغانستان چینی برآمد کرنے کے معاملے کی انکوائری شروع کردی ہے، انکوائری افغانستان چینی برآمد کرکے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے کی شکایت پر کی گئی۔

نیب خیبر پختونخوا نے محکمہ کسٹمز سے 27 مئی کو تفصیلات بھی طلب کرلیں جس میں کسٹمز شوگر ملوں کے پرمٹ، ڈیکلیئریشن فارم، لوڈنگ بلز، کسٹم رسیدوں سمیت تمام ریکارڈ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نیب نے افغانستان بھیجے گئے چینی کے ٹرکوں کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں تاکہ نقصان کا اندازہ لگایا جاسکے۔

تازہ ترین