برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) نے ملک میں پروسٹیٹ کینسر کی نئی دوا کی منظوری دے دی۔
برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق آئندہ چند ہفتوں کے دوران پروسٹیٹ کینسر کی دوا ہزاروں مریضوں کو مفت فراہم کی جائے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پہلی بار ہوگا کہ انگلینڈ میں ایسے مریض، جن کا پروسٹیٹ کینسر ابھی جسم کے دیگر حصوں میں نہیں پھیلا، این ایچ ایس کے تحت مذکورہ نئی دوا حاصل کر سکیں گے۔ گزشتہ 3 ماہ کے دوران ایسے مریضوں کی تعداد تقریباً 2 ہزار ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ہر سال 7 ہزار سے زائد مرد جدید علاج سے مستفید ہوں گے۔ پروسٹیٹ کینسر کی دوا سے اموات کا خطرہ نصف رہ جائے گا۔
این ایچ ایس کے فیصلے سے 3 ہزار جانیں بچنے کی توقع ہے۔