• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں میں نمونیا کی خطرناک علامات کیا ہیں؟

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

نمونیا بچوں کے لیے ایک جان لیوا بیماری ثابت ہو سکتی ہے اور دنیا بھر میں اس سے اموات کی شرح بھی تشویشناک حد تک زیادہ ہے۔ 

ماہرین کے مطابق اگر والدین بروقت علامات پہچان لیں تو بچے کی جان بچائی جا سکتی ہے۔ 

بچوں میں نمونیا کی سامنے آنے والی سات علامات درج ذیل ہیں جن پر فوری توجہ دینا ضروری ہے۔

تیز یا مشکل سے سانس لینا، سانس لیتے وقت سینے کا اندر کی طرف دھنس جانا۔ تیز بخار، بخار کا مسلسل رہنا یا بار بار بڑھ جانا۔ شدید کھانسی جو وقت کے ساتھ بگڑتی چلی جائے۔

سستی اور کمزوری، بچہ غیر معمولی طور پر خاموش یا نڈھال نظر آ سکتا ہے۔

دودھ یا کھانا نہ کھانا، خاص طور پر شیر خوار بچوں میں یہ علامت جَلد نظر آ جاتی ہے۔

ہونٹ یا ناخنوں کا نیلا پڑ جانا، یہ آکسیجن کی کمی کی علامت ہے۔

سینے میں درد محسوس ہونا، سانس لیتے وقت آواز آنا یا بچے کا درد کے سبب کراہنا۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ان میں سے کوئی بھی ایک علامت ظاہر ہو تو فوراً قریبی اسپتال یا مستند ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے کیونکہ بروقت علاج ہی بچے کی زندگی بچا سکتا ہے۔

صحت سے مزید