• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور:ڈی جی ایل ڈی اے کا ترقیاتی منصوبوں کا دورہ

ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ نے لاہور میں ایک موریہ پل اور شیرانوالا گیٹ فلائی اوور کا اچانک دورہ کیا، انہوں نے ایک موریہ پل منصوبے میں غیر معمولی تاخیر پر افسران پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

ڈی جی ایل ڈی اے نے ریلوے لائنوں کی جلد منتقلی اور زیر زمین بوسیدہ سیوریج لائنوں کو بھی جلد تبدیل کرنے کی ہدایت کی، ان کا کہنا تھا کہ ایک موریہ پل کو موجودہ ٹائم لائن پر مکمل کیا جائے۔

ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ شیرانوالا گیٹ فلائی اوور پر 5 ارب روپے کی لاگت آئے گی.

بریفنگ میں بتایا گیا کہ روزانہ دو لاکھ گاڑیوں کو فائدہ ہوگا، فلائی اوور کی لمبائی دو کلومیٹر ہو گی۔

تازہ ترین