• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

26 مئی کو مکمل چاند گرہن ہوگا، پروفیسر جاوید اقبال

جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر جاوید اقبال نے کہا ہے کہ 26 مئی 2021ء کو مکمل چاند گرہن ہوگا۔

ایک بیان میں پروفیسر جاوید اقبال نےکہا کہ 26 مئی کے مکمل چاند گرہن کے دوران چاند زمین سے قریب ہونے کے باعث سپر فل مون بھی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 26 مئی کے اس چاند کو ’سپر فلاور بلڈ مون‘ کا نام دیا گیا ہے، چاند گرہن کے دوران 14منٹ کے لئے چاند سرخ رنگ کا نظر آئے گا۔

پروفیسر جاوید اقبال نے مزید کہاکہ پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز دن میں ایک بج کر 48 منٹ پر ہوگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ مکمل چاند گرہن 4 بج کر 11منٹ پر ہوگا، اختتام شام 6 بج کر 5 منٹ پرہوگا، پاکستان میں دن ہونے کے باعث یہ دکھائی نہیں دے گا۔

تازہ ترین