• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والد کمل ہاسن اور والدہ ساریکا کی علیحدگی پر خوش ہوں، شروتی ہاسن

بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن نے حال ہی میں اپنے والدین، 1980 اور 1990 کے عشرے کے معروف اداکار کمل ہاسن اور اداکارہ ساریکا کی علیحدگی کے بارے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے والدین کے الگ ہونے پر خوش ہیں۔ 

واضح رہے کہ اداکار کمل ہاسن اور ساریکا کی 1988 میں شادی ہوئی جو کہ 2004 میں علیحدگی پر منتج ہوئی اور اس 16 شادی کے دوران اس جوڑے کے ہاں شروتی ہاسن کے علاوہ ایک اور بیٹی اکشرا ہاسن پیدا ہوئیں، جس وقت شروتی کے والدین میں طلاق ہوئی اس وقت شروتی ٹین ایجر تھیں۔

شروتی کے مطابق جب دو افراد یہ محسوس کریں کہ وہ اکٹھے نہیں چل سکتے تو پھر کوئی وجہ نہیں کہ وہ ساتھ رہیں۔

ایک ویب پورٹل سے گفتگو کے دوران شروتی ہاسن نے کہا کہ وہ اپنے والد سے بہت قریب ہیں، اور والدہ ان کی زندگی کا حصہ ہیں، وہ انھیں حیرت انگیز والدین کہتی ہیں۔

بھارتی اداکارہ نے مزید کہا کہ ان کے اپنے انداز میں زندگی گزارنے پر بہت پرجوش اور مطمئن ہوں۔

تازہ ترین