• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر کیلئے حکومت کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں، احسن اقبال

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کشمیر سے متعلق بیان پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی حکومت کو ہدف تنقید بنالیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ وزیرخارجہ کہتے ہیں ان کے ذہن میں کشمیر کا خاکہ ہے جو وزیراعظم کے پاس لےکر جاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ خاک ہوجائیں گے کشمیری تمہارے خاکے کے اوپر عمل ہونے تک، اس حکومت کے پاس کشمیر کے لیے کوئی حکمت عملی نہیں۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں بربریت کا نیا دور برپا کر دیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر آج قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس رکھا تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ افسوس کشمیر سے متعلق پوچھے گئے سوالات کا حکومت نے کوئی جواب نہیں دیا، پاکستان، بھارت میں کس سطح پر بات ہوئی قومی اسمبلی کو آگاہ کیا جائے، اس کا کوئی جواب نہیں آیا۔

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ بتایا جائے بھارت نے 72 برسوں سے جو قدم نہیں اٹھایا وہ اب کیوں اقدام کیا۔

انہوں نے کہا کہ 2019 میں قومی اسمبلی نے کشمیرسےمتعلق قرارداد منظور کی تھی، اس قرارداد میں کشمیر پر او آئی سی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا، کشمیر پر قرارداد سے متعلق حکومت نے کچھ نہیں کیا۔

تازہ ترین