وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے چوہدری نثار کے حلف کے معاملے پر کہا ہے کہ ایک وجہ نہیں کہ پینل آف چیئرمین حلف نہیں لے سکتا، ان کے خلاف پیٹیشنز ہیں جو عدالت میں زیر التواء ہیں۔
اپنے بیان میں راجہ بشارت نے کہا کہ اسمبلی سیکریٹریٹ کو علم نہیں تھا اس وقت ان کا اسٹیٹس کیا ہے، اسمبلی سیکریٹریٹ نے وضاحت دی ہمیں عدالت سے چیک کرنے دیں، کوئی اسٹے آرڈر تو نہیں۔
راجہ بشارت نے کہا کہ اسمبلی سیکرٹریٹ عدالت سے رجوع کرکے اور قانونی رائے لے کر اپنا فیصلہ لے گا۔
وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ جو بھی قانونی صورتحال ہوگی ہم اسے اپنائیں گے، اس میں کوئی رکاوٹ والی بات نہیں۔