• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ میں نئے ٹیکس لگے تو بھرپور مخالفت ہوگی، احسن اقبال

مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی مفاہمت اپوزیشن کے لیے ہے حکومت ساتھ کوئی ڈیل نہیں ہوگی۔

جیونیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے بجٹ میں نئے ٹیکس لگائے تو بھرپور مخالفت کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے اقتصادی نمبر سے شعبدہ بازی کی ہے جبکہ مہنگائی نے غریب آدمی کے لیے دو وقت کی روٹی مشکل کردی ہے۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ یہ نمبر آر ٹی ایس والے نمبر ہیں، مہنگائی کا گراف اوپر جارہا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی مفاہمت اپوزیشن کے لئے ہے، حکومت کے ساتھ مفاہمت نہیں ہوسکتی۔

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف کی کوشش ہے اپوزیشن کی صف بندی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ کل پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہے، کل کے اجلاس میں اپوزیشن اتحاد میں شامل جماعتیں شریک ہوں گی۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ کل پی ڈی ایم عہدیداروں کا اجلاس ہے، پیپلز پارٹی کی گنجائش کیسے بنے گی؟، وہ تو اپوزیشن اتحاد کے عہدے چھوڑ چکے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے آج اپوزیشن جماعتوں کے تمام نمائندے عشائیے میں شریک ہوئے، بلاول بھٹو اگر عشائیہ میں شریک ہوتے تو زیادہ خوشی ہوتی، پیپلز پارٹی کا ایک اعلیٰ سطح کا وفد عشائیہ میں شریک ہوا۔

تازہ ترین