وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی پرتکلف ضیافت میں عوام کا کوئی مسئلہ زیر بحث نہیں آیا۔
ایک بیان میں فواد چوہدری نےحزب اختلاف کے عشائیے کو ہدف تنقید بنایا اور کہاکہ اپوزیشن کے منفی رویے سے مایوسی ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ پرتکلف ضیافت پر عوام کا کوئی مسئلہ زیر بحث نہیں آیا، یہ پر تکلف ضیافتیں بے جان اپوزیشن کو اقتدار میں نہیں لا سکتیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بکھری ہوئی اپوزیشن کو شہباز شریف اکٹھا نہیں کر سکتے،انہیں چاہیے کہ ایشوز پر بات کریں اور عوامی ایشویز پر سیاست ہی قوم کی خدمت ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات کے لئےحکومتی تجویز پر اپوزیشن کا اب تک کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔
فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق بھی اپوزیشن کا موقف نہیں آیا۔