بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل وڈھ میں ایک ہی گھر کے 3 بچے انتقال کرگئے۔
بچوں کے والد نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی اموات ڈاکٹر کی غفلت اور غلط ادویات سے ہوئی ہے۔
ادھر اسسٹنٹ کمشنر رحمت مراد کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بچوں کی اموات خسرے سے ہوئی۔
ڈی ایچ او ڈاکٹر سومار خان کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقے میں میڈیکل ٹیم روانہ کردی گئی ہے۔