• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں کوئی امریکی فوجی یا ایئربیس نہیں، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کوئی امریکی فوجی یا ایئر بیس نہیں، ایسی تجویز زیر غور تھی نہ ہے۔

اپنے بیان میں ترجمان دفترخارجہ نے وضاحت دی ہے کہ اس بارے میں قیاس آرائیاں غیر ذمے دارانہ اور  بے بنیاد ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان 2001 سے ائیر لائنز کمیونیکشن کے ضمن میں تعاون کا فریم ورک ہے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ گراؤنڈ لائنز مواصلات کے ضمن میں بھی تعاون کا فریم ورک 2001 سے ہے۔

تازہ ترین