• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں سال ملک میں مون سون کی بارشیں طویل ہوکر اکتوبر کے پہلے یا دوسرے ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کے اختتام پر لالینا ایکٹو ہونے سے بارشوں کا دورانیہ بڑھنے کی توقع ہے۔

علاوہ ازیں ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے کہا ہے کہ سمندری طوفان یاس کے اثرات پاکستان تک نہیں آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سمندری طوفان کراچی کی سمندری ہوائیں معطل کرنے کابھی باعث نہیں بنے گا۔

واضح رہے کہ خلیج بنگال کے مشرقی وسط میں موجود ڈیپ ڈپریشن سمندری طوفان میں تبدیل ہوگیا ہے۔

تازہ ترین