• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی یوم صحافت کے حوالہ سے متحدہ محاذ بہاول پور کے مرکزی سیکرٹریٹ میں تقریب

بہاولپور‘ رحیم یارخان‘ صادق آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر ‘سٹی رپورٹر‘نامہ نگار)عالمی یوم صحافت کے حوالہ سے متحدہ محاذ بہاول پور کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں ضلع بھر سے صحافیوں، دانشوروں، وکلاء اور مختلف مکاتب فکر سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔اس موقع پر ملک حبیب اللہ بھٹہ نے کہا کہ آزادصحافت کسی بھی معاشرے کاناگزیرستون ہے۔مسز آسیہ کامل نے کہا کہ صحافت مقدس پیشہ ہے۔ ملک رفیق قمر ایڈوکیٹ،شیخ محبوب الہٰی اور حمیرہ حماء نے کہا کہ آزاد صحافت کسی بھی معاشرے میں قیام امن کے لیے ضروری ہے۔ اس موقع پر پروفیسر مدحت کامل حسین، اکرم انصاری، تیمورثمین خان، محمد نعیم،ملک محمد طارق ارائیں، محمد سلمان، نسرین انور، نغمہ نازلی، ساجدہ ملک و دیگر شرکاء نے کہا کہ پاکستان میں صحافیوں کو عدم تحفظ، وسائل کی کمیابی اور کئی مسائل کا سامنا ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کی بنیادی تنخواہ مجوزہ قانون کے مطابق کم از کم 14 ہزار مقرر کی جائے۔رحیم یارخان  سےسٹی رپورٹرکے مطابق الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے زیر اہتمام آزادی صحافت کا عالمی دن منایا گیا۔صادق آباد سےنامہ نگار کے مطابق دنیا بھر کی طرح صادق آباد میں بھی یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام آزادی صحافت ڈے کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا‘
تازہ ترین