لاہور(اے پی پی)معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ چوہدری نثارمنجھے ہوئے سیاستدان ہیں‘ انہوں نے اسمبلی میں حلف نہ لے کر عوامی مینڈیٹ کی توہین کی، اپنے حلقے کے عوام کے تین سال ضائع کئے اور ووٹروں کو سیاسی یتیمی کا شکار رکھا‘چوہدری نثاروزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزداریا تحریک انصاف کے لئے کوئی چیلنج نہیں ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی میں صحافیوں کیلئے قائم کردہ خصوصی کورونا ویکسینیشن سنٹر کی افتتاحی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ٹی آئی کو چوہدری نثار کے آنے یا نہ آنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا البتہ ہو سکتا ہے ن لیگ میں ہی کوئی نیا گروپ سامنے آئے۔