• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری نثار کا اب حلف اٹھا نا عوامی نمائندگی سے مذاق ہے، فائق شاہ

پشاور( وقائع نگار) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ جولائی 2018 ء میں منتخب ہونیوالے چوہدری نثار اب حلف اٹھا رہے ہیں، کیا یہ قانون، عوام اور عوامی نمائندگی کے ساتھ مذاق نہیں ہے۔ الیکشن کمیشن میں آمدہ الیکشن سے پہلے اصلاحات، اور قانونی سازی ضروری ہے، کیا عوامی ادارے جاگیر داروں، سرمایہ داروں اور اشرافیہ کے غلام ہیں کہ جب مرضی اس میں انٹری دی جائے، عوام کے ساتھ دھوکہ نہ کیا جائے، امن ترقی پارٹی نے الیکشن کمیشن میں اصلاحات کا خاکہ پیش کیا ہے، آزاد منتخب ہونے والے ممبران کی حدود مقرر کی جائیں، منشور پر عمل درآمد نہ کرنے والی جماعتوں، ممبران اور اداروں کا محاسبہ کیا جائے، محمد فائق شاہ نے کہا کہ ذاتی مفادات کیلئے عوام کا نام استعمال کیا جاتا ہے، کسی طور بھی ملک، آئین اور عوام کو مقدم نہیں رکھا جاتا اس سے بڑا جرم کیا ہے؟ محمد فائق شاہ نے کہا کہ گزشتہ 73 سال سے یہی کھیل کھیلا جا رہا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں، عوام غریب، محکوم اور ناانصافی کا شکار ہیں اس لئے ہر مرتبہ ان کے نمائندے بادشاہانہ احکام اور اقدامات کرتے ہیں، فی الفور ایسے لوگوں پر پابندی لگائی جائے جو عوام سے دھوکہ کر رہے ہیں، تین سال اس حلقے کے عوام نمائندگی سے محروم رہے ان کا حساب کون دے گا۔
تازہ ترین