• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امید ہے افغان زمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہوگی، کورکمانڈرز کانفرنس


کورکمانڈرز کانفرنس نے امید ظاہر کی ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں کی جائے گی۔

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی، جس میں پاک افغان بارڈر کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

کور کمانڈرز کانفرنس میں عالمی علاقائی اور داخلی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا، شرکاء نے بالخصوص ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں پاک افغان سرحد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، فورم کو چیلنجز سے نمٹنے کے لیے آپریشنل ضروریات اور حکمت عملی سے آگاہ کیا گیا۔

دوران اجلاس آرمی چیف نے ابھرتے سیکیورٹی خطرات کے تناظر میں فوج کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں امید ظاہر کی گئی کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں کی جائے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے ابھرتی علاقائی سیکیورٹی صورتحال کی روشنی میں مؤثر بارڈر مینجمنٹ اقدامات اٹھائے۔

کور کمانڈرز کانفرنس میں افغانستان سے فائرنگ کے حالیہ واقعات کا سنجیدگی سے نوٹس لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں سرحد پار دہشت گرد قیادت اور تنظیموں کی ری گروپنگ پر سنجیدگی سے نوٹس لیا گیا۔

کورکمانڈرز کانفرنس میں افغانستان سے فائرنگ کے حالیہ واقعات کا سنجیدگی سے نوٹس لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں کہا گیا کہ افغانستان سے بھی توقع ہے کہ وہ امن دشمنوں کو کوئی جگہ نہیں دے گا۔

کورکمانڈرز کانفرنس کے دوران خیبرپختونخوا کے نئے اضلاع میں صورتحال کا جائزہ لیا۔

تازہ ترین