سندھ میں آٹھ بجتے ہی کورونا وائرس ضوابط (ایس او پیز) سے جڑی نئی پابندیاں لگنا شروع ہوگئیں۔
آج سے رات 8 بجے کے بعد لوگوں کے بغیر ضرورت گھر سے نکلنے پر پابندی لگادی گئی ہے۔
نئی پابندیوں پر عمل درآمد کرانے کے لیے جگہ جگہ پر پولیس ناکے لگادیے گئے ہیں۔
صوبائی حکومت کی نئی پابندیوں کے پیش نظر گاڑیوں کی نقل و حرکت پر بھی پابندی ہوگی۔
نئے احکامت کے مطابق ضروری کاموں کے لیے گاڑیوں میں صرف ایک فرد کو ساتھ اجازت ہے۔