• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انور علی کورونا کے سبب سپر لیگ سے باہر، کوئٹہ کی مشکلات بڑھ گئیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے۔پیر کو ان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو پرانا کوویڈ ٹیسٹ جمع کرانے پر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا گیاتھا۔ منگل کو آل رائونڈر انور علی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا اور وہ ابوظبی نہیں جاسکیں گے۔ دوسری جانب نسیم شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرنچائز گروپ کی تمام ہدایات پر عمل کرتا ہوں۔ نہیں پتہ کہ کیسے پیغام کو مس کر گیا۔اللہ مجھے مضبوط کرے گا ، میں واپس آ ؤں گا ۔کاش ماں ہوتی تو میں اسے اپنا غم بتاتا۔ ماں مجھے کہتی تو کیوں پریشان ہوتا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے منیجر نے نسیم شاہ کو فون پر ٹیسٹ کے بارے میں بتایا تھا۔کوئٹہ کے مالک ندیم عمر کا کہنا ہے کہ پی سی بی کا فیصلہ بالکل درست ہے ،انور علی کی مکمل ویکسنیشن ہوچکی ہے پھر بھی کورنا ٹیسٹ مثبت آنا حیران کن ہے۔

تازہ ترین