• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرا اور شاہد خاقان کا موقف ایک، پیپلز پارٹی شوکاز کا جواب دے، مریم نواز

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے پی ڈی ایم میں پیپلز پارٹی کی شمولیت پر جنرل سیکرٹری کی نشست چھوڑنے کے شاہد خاقان عباسی کے بیان کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کا جو موقف ہے میرا بھی وہی موقف ہے، پیپلز پارٹی شوکاز کا جواب دے ، جہاں شہباز شریف ہوں وہاں میری موجودگی کی ضرورت نہیں۔

اس کا ایشو نہ بنایا جائے،تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کیلئے ہمیں پنجاب میں نمبرز کی ضرورت نہیں ہمارے پاس نمبر سے زیادہ اراکین موجود ہیں۔ مریم نواز نے چوہدری نثار کے حلف پر جواب دیتے ہوئے کہاکہ حلف اٹھانے والے جانے ہمارا کیا ہے۔

ن لیگ چوہدری نثار کو کیوں قبول کرے گی ، ان کا پارٹی سے کیا تعلق ہے۔ شہباز شریف کے عشایئے کا پی ڈی ایم سے کوئی تعلق نہیں ۔شہباز کا رول اپوزیشن کا رول ہے ان کو نبھانا ہوتا ہے،ان کا عشائیہ پارلیمنٹریز کا ڈنر تھا میں پارلیمنٹرینز نہیں۔

میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے مریم نواز نے پی ڈی ایم میں پیپلز پارٹی کی شمولیت پر جنرل سیکرٹری کی نشست چھوڑنے کے شاہد خاقان عباسی کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ اس معاملے پر ن لیگ اور مولانا فضل الرحمان کا ایک ہی موقف ہے۔ 

انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کی بطور اپوزیشن لیڈر کچھ ذمہ داریاں ہیں وہ نبھا رہے ہیں۔ صحافی نے سوال کیاکہ بجٹ آرہا ہے تمام جماعتیں بجٹ پاس کریں گی۔ مریم نواز نے کہاکہ سب کا فرض ہے کہ مہنگائی کی بات کریں، ہر شہری کا فرض ہے کہ ریلیف ملے۔ 

انہوں نے شہباز شریف کی سربراہی میں ممکنہ نئے اتحاد کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کسی نئے اتحاد کی تردید کی اور کہا کہ پی ڈی ایم موجود ہے، اور پی ڈی ایم نے رمضان المبارک کے بعد اگلے لائحہ عمل کے لیے اجلاس کا فیصلہ کیا تھا جو آئندہ چند روز میں ہوگی اور اس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ کیا کرنا ہے۔

تازہ ترین