• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخواہ میں محنت کشوں کی تنخواہ 21 ہزار روپے کرنے کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے محنت کشوں کی تنخواہ 17 ہزار سے بڑھا کر 21 ہزار روپے کرنے کا اعلان کردیا۔

محمود خان نے کہا کہ معاشرے کے کمزور طبقوں کی فلاح و بہبود حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے فلاحی ریاست کے وژن کی تکمیل کے لئے پر عزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگلے بجٹ میں معاشرے کے کمزور طبقوں کو زیادہ ریلیف دیا جائے گا

تازہ ترین