• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافی اسد طور پر نامعلوم افراد کا تشدد، مریم نواز حیران


اسلام آباد میں صحافی اسد طور پر نامعلوم افراد کے تشدد کے واقعے نے مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو حیران کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صحافی اور بلاگر اسد طور پر نامعلوم افراد کے تشدد کی خبر شیئر کی گئی جس پر مریم نواز نے ردعمل دیتے ہوئے حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔

مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’صحافی اسد طور کے گھر میں گُھس کر اُن پر بہیمانہ تشدد کا واقعہ حیران کُن ہے۔‘

اُنہوں نے صحافی کے لیے دُعا کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ اسد طور کی حفاظت کرے۔‘

مسلم لیگ نون کی نائب صدر نے مزید لکھا کہ ’مجھے اُمید ہے کہ اسد طور اب خطرے سے باہر ہوں گے۔‘

واضح رہے کہ اسلام آباد میں نامعلوم افراد نے صحافی اور بلاگر اسد طور پر گھر میں گھس کر بہیمانہ تشدد کیا۔

جیونیوز نے صحافی پر تشدد کے بعد ملزمان کے فرار کی سی سی ٹی وی وڈیو حاصل کرلی، وڈیو کے مطابق تین ملزمان کو اسد طور کے فلیٹ سے فرار ہوتے دیکھا گیا۔

ویڈیو میں اسد طور کو بھی بندھے ہوئے ہاتھ پیروں کے ساتھ زخمی حالت میں اپارٹمنٹ سے باہر نکلتے اور مدد کے لیے پکارتے بھی دیکھا گیا۔

تازہ ترین