• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافی اسد طور پر حملہ، بلاول بھٹو نے تحقیقات کا مطالبہ کردیا


اسلام آباد میں نامعلوم افراد کا صحافی اور بلاگر اسد طور پر تشدد کے واقعے پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے جامع اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اسد طور پر اسلام آباد میں ہونے والا حملہ انتہائی قابل مذمت ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس حملے سے اسد طور کی آواز مزید توانا اور بلند ہوگی۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ جب صحافی اور آزادی اظہار، حملوں کی زد میں ہوں تو حکومت کی بزدلی مزید نمایاں ہوجاتی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ اس معاملے میں ہم سچ سامنے لانے کے لیے جامع اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں نامعلوم افراد نے صحافی اور بلاگر اسد طور پر گھر میں گھس کر بہیمانہ تشدد کیا۔

جیونیوز نے صحافی پر تشدد کے بعد ملزمان کے فرار کی سی سی ٹی وی وڈیو حاصل کرلی، وڈیو کے مطابق تین ملزمان کو اسد طور کے فلیٹ سے فرار ہوتے دیکھا گیا۔

ویڈیو میں اسد طور کو بھی بندھے ہوئے ہاتھ پیروں کے ساتھ زخمی حالت میں اپارٹمنٹ سے باہر نکلتے اور مدد کے لیے پکارتے بھی دیکھا گیا۔

تازہ ترین