• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا ڈی جی خان میں ڈاکوؤں کےخلاف ایکشن کا اعلان


وزیراعظم عمران خان نے ڈیرہ غازی خان میں ڈاکوؤں کے خلاف ایکشن لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ  اس سے متعلق رینجرز کو ہدایت کردی ہے۔

لیہ کے عوام کے لیے صحت سہولت کارڈ کے اجراء کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا صحت کارڈ کے اجرا سے صحت کا نظام بہتر ہوگا، نجی شعبے کی دلچسپی بڑھے گی۔

عمران خان نے کہا کہ نجی شعبے کو اسپتالوں کی تعمیر کے لیے سرکاری زمین فراہم کی جائے گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی پسماندہ اضلاع پر زیادہ توجہ دینے کی پالیسسی خوش آئند ہے۔

تازہ ترین