جسٹس قاضی فائز عیسی کیس میں حکومتی درخواست پر اعتراض کے بعد وزارت قانون نے دوبارہ درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ترجمان وزارت قانون کا کہنا ہے کہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرکے جلد دوبارہ درخواست دائرکی جائے گی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نظرثانی کیس کے 26 اپریل کے فیصلے کے خلاف حکومت نے درخواست دائر کی تھی۔