صدر مملکت نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس میں سپریم کورٹ سے پھر رجوع کر لیا۔
صدرمملکت نے درخواستوں کی سماعت دوبارہ کرنے کیلئے نئی درخواست دے دی۔
صدرمملکت نے ازخود نوٹس دائرہ اختیار کے تحت آئینی درخواست دائرکی ہے، 70 صفحات پر مشتمل درخواست میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں صدر نے موقف اختیار کیا ہے کہ نظرثانی درخواست پر فیصلے کے بعد بھی ازخود نوٹس دائرہ اختیار پر سماعت ہوسکتی ہے۔