• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مایوس کن کارکردگی کا جشن منانے کی ضرورت نہیں، محمد زبیر کا اسد عمر کو مشورہ

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے وفاقی وزیر اسد عمر کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مایوس کن کارکردگی کا جشن منانے کی ضرورت نہیں، پی ٹی آئی حکومت کے 3 سالوں میں مارکیٹ میں صرف 3 فیصد اضافہ ہوا۔

وفاقی وزیر اسد عمر کے اسٹاک مارکیٹ سے متعلق بیان پر رہنما مسلم لیگ ن محمد زبیر نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ تین سال بعد ایسی کامیابی کوئی بہت بڑا کارنامہ نہیں۔

محمد زبیر نے کہا کہ مسلم لیگ ن دور کے پہلے تین سالوں میں 100 فیصد اضافے سے اس کا موازنہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ دور میں اوسط 33 فیصد سالانہ اضافے کا موازنہ پی ٹی آئی کے 2 فیصد اضافے سے کریں۔

تازہ ترین