• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس میں 1 ارب 56 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے


پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج ریکارڈ کاروبار ہوا، جس کے دوران 1 ارب 56 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج 1 ارب 56 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔ پی ایس ایکس میں آج کاروبار تاریخی رہا، رواں سال فروری کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

11 فروری کو 1 ارب 12 کروڑ کے سودے 35 ارب میں طے ہوئے تھے۔

پی ایس ایکس 100 انڈیکس 511 پوائنٹس اضافے سے 46812 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں 1 ارب 56 کروڑ شیئرز کے سودے 28 ارب میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 85 ارب روپے بڑھ کر 8097 ارب روپے ہے۔

پرانے ریکارڈ کاروبار سے نیا کاروباری ریکارڈ 39 فیصد زیادہ ہے۔

تازہ ترین