• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان: حیزل کے مقام پر 12 ارب 92 کروڑ کا پن بجلی منصوبہ منظور

گلگت بلتستان میں حیزل کے مقام پر 12 ارب 92 کروڑ روپے مالیت کے پن بجلی منصوبے کی منظوری دے دی گئی۔

اسلام آباد سے جاری اعلامیے کے مطابق پن بجلی منصوبے سے 20 میگا واٹ پن بجلی کی پیداوار حاصل ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق 20 ارب 53 کروڑ روپے کی لاگت سے رینی کینال فیز ٹو منصوبہ مکمل کرنےکی منظوری دی گئی ہے۔

رینی کینال سے کشمور، گھوٹکی، سکھر اور خیر پور میں زرعی مقاصد کےلیے 5 ہزار 500 کیوسک پانی فراہم ہوسکے گا۔

تازہ ترین