• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم سے جنوبی پنجاب کے اراکین اسمبلی، پارٹی عہدیداروں کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے جنوبی پنجاب کے اراکین اسمبلی اور پارٹی عہدیداران نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں وزیراعظم کے ہمراہ معاونین خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان، ملک عامر ڈوگر اور شہباز گل بھی شریک تھے۔

اس ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور ان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان بھی موجود تھیں۔

اراکین قومی اسمبلی میں عامر محمود کیانی، عبدالمجید خان نیازی، نیاز احمد جھکڑ وزیراعظم سے ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔

اراکین صوبائی اسمبلی میں رفاقت گیلانی، طاہر رندھاوا نے ملاقات کی جبکہ ملک احمد علی اولاکھ اور شہاب الدین سحر بھی موجود تھے۔

اراکین نے حلقوں کے مسائل اور حل کیلئے وفاقی و صوبائی حکومت کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

تازہ ترین