پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں کورونا وائرس کے باعث ایک اور ڈاکٹر جان کی بازی ہار گیا۔
حکام پمز کے مطابق کورونا کے باعث ایک اور ڈاکٹر انتقال کرگئے ہیں۔
حکام کے مطابق ڈاکٹر محمد احمد کورونا وائرس کا شکار تھے، وہ آج پمز میں وبائی مرض کے باعث جاں بحق ہوگئے۔
پمز حکام کے مطابق ڈاکٹر محمد احمد 2 ہفتے سے وینٹی لیٹرز پرتھے، کورونا سے لڑتے ہوئے وہ زندگی کی جنگ ہار گئے۔
رہنما ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن ڈاکٹر اسفند یار نے کہا کہ ڈاکٹر محمد احمد کاسمیٹک سرجن تھے۔