• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، بابر اعظم کا پہلا نمبر برقرار

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کرکٹ کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی، بیٹسمینوں کی فہرست میں پاکستانی کپتان بابراعظم بدستور پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں۔

بنگلہ دیش کے مہدی حسن بولرز کی رینکنگ میں پانچویں سے دوسرے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ ایک اور بنگلہ دیشی بولر مستفیض الرحمٰن 8 درجے ترقی پاکر ٹاپ ٹین کی فہرست میں شامل ہوگئے۔

بنگلہ دیش کے آف اسپنر مہدی حسن اپنے ملک کے تیسرے بولر ہیں جنہوں نے آئی سی سی بولنگ رینکنگ میں ٹاپ ٹو میں جگہ بنائی ہے، اُنہوں نے سری لنکا کے خلاف سیریز کے ابتدائی دو ایک روزہ میچز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سات وکٹیں حاصل کیں۔

مہدی حسن تین درجے ترقی پا کر پانچویں سے دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں، فاسٹ بولر مستفیض الرحمٰن نے بھی شاندار بولنگ کی جس کا صلہ اُنہیں ٹاپ ٹین بولرز کی فہرست میں شامل ہونے کی صورت میں مل گیا۔

کیوی بولر ٹرینٹ باؤلٹ بولنگ رینکنگ میں ٹاپ پر ہیں، بیٹسمینوں کی فہرست میں پاکستان کے بابراعظم بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

بھارت کے ویرات کوہلی کا دوسرا، روہت شرما کا تیسرا، راس ٹیلر کا چوتھا جبکہ ایرون فنچ کا پانچواں نمبر ہے۔

بنگلہ دیش کے مشفق الرحیم اپنے کیریئر کی بہترین رینکنگ 14 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

دوسری جانب آل راونڈرز میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

تازہ ترین