صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورتحال بہت حد تک کنٹرول میں ہے، شکارپور میں آپریشن شروع ہوچکا ہے، 8 ڈاکو مارےگئے ہیں، مغوی بھی بازیاب ہوئے ہیں۔
جیونیوز کے پروگرام’آج شاہ زیب خانزادہ کےساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پولیس کےحوصلے بلند ہیں، پولیس نے بڑی قربانیاں دی ہیں، پولیس کومکمل سپورٹ دی گئی ہے، شوٹر بھی بھیجے ہیں۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، ظالموں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔
وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ کچےکےعلاقوں میں آپریشن مستقل بنیادوں پر ہوگا، ماضی میں بہت برےحالات تھے، کچےمیں بہت سے گروہ تھے۔
ناصر شاہ نے کہا کہ سندھ پولیس نے مقابلہ کیا اور گروہ کاخاتمہ کیا، پہلے کانوائے کے بغیر لوگ ایک ضلع سے دوسرےضلع نہیں جاسکتےتھے، جہاں بھی ظالم اور کرمنل لوگ ہوں گے انہیں نہیں چھوڑیں گے۔