وزیراعظم عمران خان اور مصر صدر عبدالفتاح السیسی کے درمیان فلسطین ایشو پر ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
پاکستان اور مصر کے سربراہان مملکت کی گفتگو کے بعد اسلام آباد سے اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمرا خان ے فلسطین کی صورتحال پر مصری قیادت کے کردار کو سراہا ہے۔
عمران خان نے معصوم فلسطینیوں بالخصوص بچوں اور خواتین کیخلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ رمضان جیسے ماہ مبارک میں فلسطینی خواتین، بچوں اور مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
وزیراعظم نے دوران گفتگو مسئلہ فلسطین کے جلد اور فوری حل پر زور دیا اور کہا کہ فلسطین کھلی جیل میں تبدیل کردیا گیا ہے۔
مصری صدر سے بات چیت کے دوران عمران خان نے یروشلم سمیت مقبوضہ فلسطینی سرزمین سے اسرائیلی فورسز کے انخلا پر زور دیا۔
وزیراعظم نے فلسطینیوں کو حق خودارادیت دینے اور 1967 سے پہلے والی پوزیشن پر لانے پر بھی زور دیا۔
عمران خان کا کہنا تھاکہ القدس الشریف فلسطین کا دارالحکومت ہے اس کے لیے دو قومی حل پر فوری عمل کیا جائے۔
اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم نے مصری صدر سے گفتگو میں مسلم امہ کے درمیان یکجہتی کی اہمیت پر بھی زور دیا۔