• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قصور: ڈیرے پر فائرنگ، وکیل سمیت 3 افراد جاں بحق

قصور کے نواحی علاقے میں ڈیرے پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں وکیل اور خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

اظہر ثانی ایڈووکیٹ اپنے ڈیرے میں موکل اور چند رشتے داروں کے ہمراہ بیٹھے ہوئے تھے کہ دو مسلح افراد نے داخل ہوکر اچانک فائرنگ کردی۔

اظہر ثانی ایڈووکیٹ، مشتاق اور خاتون ثوبیہ بی بی موقع پر ہی چل بسے جبکہ ایک شخص زخمی بھی ہوا۔

فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعے کے خلاف ڈسٹرکٹ بار قصور نے آج ہڑتال کا اعلان کردیا۔

تازہ ترین