• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر عاصم اور دیگر کیخلاف کرپشن سے متعلق ریفرنس، گواہ کا ویڈیو بیان آئندہ سماعت پر ریکارڈ کرنے کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی کے سابق وفاقی مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کے خلاف کرپشن سے متعلق ریفرنس میں گواہ اشفاق احمد کا ویڈیو بیان آئندہ سماعت پر ریکارڈ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 3 جون تک کے لئیے ملتوی کردی۔ بدھ کو احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی کے سابق وفاقی مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کے خلاف کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت کی۔ دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے گواہ اشفاق حسین کا ویڈیو لنک پر بیان آئندہ سماعت پر قلمبند کرنے کی استدعا کی۔ عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے گواہ اشفاق احمد کا بیان آئندہ سماعت پر ریکارڈ کرنے کی ہدایت کردی۔ دوران سماعت ڈاکٹر عاصم حسین پیش نہیں ہوئے۔ ڈاکٹر عاصم کے وکیل کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی گئی ،عدالت نے درخواست منظور کرلی۔ بعد ازاں عدالت نے ریفرنس کی سماعت 3 جون تک کے لئیے ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ عدالت نے گواہ اشفاق کا بیان آئندہ سماعت پر نیب کورٹ راولپنڈی میں قلمبند کرنے کا حکم دیا تھا۔

تازہ ترین