• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری نثار نے پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا، خطاب کئے بغیر ایوان سے چلے گئے

چوہدری نثار نے پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا


لاہور (نمائندہ جنگ )چوہدری نثار علی خان نے الیکشن کے 2 سال 10 ماہ بعد پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھالیا۔قائم مقام اسپیکر سردار دوست محمد مزاری نے چوہدری نثار سے حلف لیا ۔ایوان میں انہیں صوبائی وزراء کی نشست پر بٹھایا گیا۔حلف اٹھانے کے بعد قائم مقام سپیکر نے انہیں ایوان سے خطاب کی دعوت دی تاہم چوہدری نثارنے معذرت کرلی۔ پنجاب اسمبلی آمد پرچوہدری نثار کے حلقے کے کارکنوں نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے پرتپاک استقبال کیا۔چوہدری نثار نے ایوان میں جانے کیلئے حکومتی ارکان کے لابی کا انتخاب کیا۔ چوہدری نثار سپیکر چیمبر سے نکل کرحکومتی لابی سے ایوان کے اندر گئے۔حلف اٹھانے کے بعد میڈیا نمائندوں نےچوہدری نثار علی خان سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن شدید دھکم پیل اور بہت زیادہ بھیڑ کی وجہ سے وہ پنجاب اسمبلی سے چلے گئے۔

تازہ ترین