• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،مہمند زلمی ویلفیئر آرگنائزیشن کی اسرائیل کے خلاف ریلی

پشاور( وقائع نگار) مہمند زلمی ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیراہتمام اسرائیل کے خلاف خان مست کالونی سے لے کر چوک یادگار تک ریلی نکالی گئی جس کی قیادت چیئرمین ملک اعظم خان مہمند وائس چیئر مین سلیم خان ‘ جنرل سیکرٹری صالح محمد فنانس سیکرٹری حاجی یاسین خان اور دیگر کر رہے تھے ۔ اسرائیل مردہ باد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ہم فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اور اسرائیل کے ظلم و ستم کیخلاف نکلے ہیں اسرئیل کے صیہونی دہشت گرد فلسطین میں موجود پورے عالم کے مسلمانوں کیلئے مقدس جگہ بیت المقدس کے تقدس کو پامال کر رہے ہیں وہاں پر مسلسل نمازیوں کو زبردستی نکالا جارہا ہے۔ اسرائیل فلسطین میں بچوں عورتوں اور بوڑھوں پر جو ظلم و ستم کر رہا ہے تاریخ میں اسکی مثال نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ آج اگر ہم بیت المقدس کے تقدس کو نہیں بچا پائے تو پھر حرمین شریفین بھی خطرے میں پڑ سکتا ہے۔حکومت پاکستان پر زور دیا کہ اس معاملے کو سنجیدہ لے اور عالمی سطح پر اس معاملے کو اٹھائے اور تمام مسلم ممالک کو ساتھ ملا کر ایک فورس بنائی جائے جوکہ صرف مسلمانوں کے مقدس مقامات کے تحفظ کیلئے ہو جہاں بھی مسلمانوں پر ظلم ہو وہاں اس ظالم کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہو ۔
تازہ ترین