• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اولمپک کمیٹی کایکم جون سے جاپانی وفد کو کورونا ویکسین لگانے کا اعلان

جاپانی اولمپک کمیٹی نے اعلان کیا ہےکہ یکم جون سے ٹوکیو اولمپک کھیلوں کے لئے جاپانی وفد کو کورونا ویکسین لگانے کا آغاز کیا جائے گا۔

جاپانی اولمپک کمیٹی نے کہا ہے کہ اولمپک گیمز میں شرکت کرنےوالےجاپانی وفد جس میں تقریبا 1،600 کھلاڑی ، کوچ اور عہدیدار شامل ہوں گےان کو یکم جون سے ٹوکیو کے قومی تربیتی مرکز میں ملک کے گورننگ سپورٹس باڈیز کے طبی عملے کے ذریعے سے کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔

اولمپک میں جاپان کی جانب سے تیراکی کےلئے 600 ایتھلیٹ شامل ہیں جن میں چند ایتھلیٹ ایسے بھی ہیں جنہوں نے 23 جولائی سے8 اگست کو ہونے والے اولمپک مقابلوں میں ابھی تک اپنی جگہ نہیں بنائی ہے۔

امریکی دوا ساز کمپنی فائزر ان کارپوریشن نے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی سے معاہدے کے بعد ٹوکیو آنے والے کھلاڑیوں اور عہدیداروں کو اپنی ویکسین کی فراہمی عطیہ کرنے پر اتفاق کیا تھا اوریہ ویکسین جاپان پہلے ہی پہنچ چکی ہیں۔

   جاپان کی 125 ملین آبادی میں سے صرف دو فی صد افراد کو مکمل طور پر ویکسین کی خوراکیں دی گئیں ہیں۔

تازہ ترین