مشیر داخلہ شہزاد اکبر کی جانب سے ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کے دفتر کا دورہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق شہزاد اکبر کے دورے کے دوران ایف آئی اے کی جانب سے جہانگیر ترین سے متعلق چینی انکوائری کیس اور وفاقی وزیر خسرو بختیار کے خاندان کی چینی انکوائری کیس پر بھی بریفنگ دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مشیرداخلہ و احتساب کو چینی سٹہ، پٹرولیم بحران انکوائری، براڈشیٹ انکوائری اور ایف اے ٹی ایف اجلاس میں زیر غور آنے والے معاملات پر بھی بریفنگ دی گئی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ مشیر داخلہ کی مقدمات کو غیر جانبدارانہ اور آزادانہ انداز سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔