بالاکوٹ میں 4 ماہ قبل 12 سال کی بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایس پی بالاکوٹ ریشم جہانگیر کے مطابق پارس کے علاقے میں متاثرہ بچی جنگل میں بکریاں چرانے گئی ہوئی تھی، جہاں ملزم نے خاتون کی مدد سے 12 سال کی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
ایس پی کے مطابق متاثرہ بچی کو ملزمان نے چپ رہنے کی دھمکی دی تھی۔
زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونے پر چچا کی مدعیت میں تھانہ پارس میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
واقعے کے 4 ماہ بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ شریکِ جرم خاتون نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری کرا لی ہے۔