کراچی کے علاقے ملیر، ملت ٹاؤن میں پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والے ملزم نے معذرت کر لی۔
اس حوالے سے ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ اہلکاروں پر تشدد کا واقعہ دو تین روز پہلے کا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اہلکاروں پر تشدد کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر فرار ہیں۔
ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں پر تشدد کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
گرفتار ملزم ارشد نے کہا ہے کہ اہلکاروں سے تلخ کلامی ہوئی تھی، پھر ہاتھا پائی ہو گئی۔
ملزم ارشد کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں اپنے عمل پر معذرت خواہ ہوں۔