• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پولیس کا مضرِ صحت تیل کے گودام پر چھاپہ، 2 ملزمان گرفتار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس نے تیل کے گودام پر چھاپہ مار کر 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق گرفتار ملزمان تیل کے گودام میں گٹکا، ماوا اور مضرِ صحت تیل بناتے تھے۔

ایس ایس پی ملیر نے بتایا کہ ملزمان میر بخش، پیرمحمد کے گودام سے 100 لیٹر سے زائد مضرصحت کوکنگ آئل برآمد ہوا۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق ملزمان کے پاس سے 200 کلو کتھا، 80 کلو سے زائد چھالیہ اور 6 کلو پیک شدہ گٹکا و ماوا بھی برآمد ہوا۔

ایس ایس پی ملیر نے مزید بتایا کہ ملزمان گٹکا اور ماوا تیار کرکے مختلف علاقوں میں فروخت کرتے تھے۔

قومی خبریں سے مزید