پلے اسٹیشن کے سی ای او ہرمن ہلسٹ نے کہا ہے کہ گیمز اے آئی نہیں بلکہ انسان ہی بنائیں گے۔
برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سونی انٹرایکٹیو انٹرٹینمنٹ کے سی ای او ہرمن ہلسٹ نے کہا کہ مصنوعی ذہانت (AI) گیمنگ کے شعبے میں انقلاب لانے کی صلاحیت رکھتی ہے لیکن میرے خیال میں یہ انسانوں کے بنائے گئے گیمز کی جگہ کبھی نہیں لے گی۔
انہوں نے کہا کہ گیم ڈیولپرز وبائی امراض کے بعد مانگ میں کمی کا شکار ہوئے ہیں لیکن کچھ ملازمتوں پر AI کے اثرات کے بارے میں بھی فکر مند ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے استعمال کے باعث گیم ڈیولپرز اپنی ملازمتوں کے حوالے سے فکرمند دکھائی دیتے ہیں تاہم ہرمن ہلسٹ نے اس پریشانی کو دور کر دیا ہے۔
ہرمن ہلسٹ نے تسلیم کیا کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس گیمنگ کو تبدیل کر رہا ہے لیکن اس شعبے میں انسانی ڈیولپرز کا مستقبل ہمیشہ رہے گا، اس شعبے میں دونوں چیزوں کی اہمیت رہے گی۔