• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان: دوران ڈکیتی دلہن کے ساتھ گینگ ریپ: ملزمان گرفتار نہیں ہوسکے


ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں ڈکیتی کی واردات کے دوران دلہن سے زیادتی کرنے والے ملزمان کو اب تک گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شک کی بنا پر دو افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہونے کے بعد نامعلوم ملزمان کے خلاف ڈکیتی اور زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے تین ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔

منگل کی رات پانچ ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی واردت کے دوران دلہا پر تشدد کرنے کے بعد دلہن کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

ڈاکو دلہن کے پانچ تولے کے زیورات اور سوا لاکھ روپے بھی لوٹ کر لے گئے تھے۔

تازہ ترین